چینی 83 روپے سستی، مارکیٹ میں 100 روپے فروخت

581

کراچی: سندھ میں ایکس مل قیمت میں 17 روپے کلو کمی کے باوجود کراچی میں ریٹیل مارکیٹ میں چینی بدستور 100 روپے کلو تک صارفین کو فروخت کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ میں گنے کی کرشنگ کا سیزن شوگر کارخانے میں زور و شور سے جاری ہے اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے کے بعد ایک ماہ میں چینی کی ایکس مل قیمت 99 سے کم ہوکر 83 روپے کلو ہوچکی ہے جبکہ صوبے بھر  میں کارخانے کاشت کار سے 270 روفی من کے حساب سے گنا خرید رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس مل قیمتوں میں کمی کے اثرات ہول سیل پر دیکھے جارہے ہیں جہاں چینی 86 روپے کلو فروخت ہورہی ہے لیکن ریٹیلرز قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے چینی بدستور 100 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب شہر بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے امپورٹڈ چینی 68 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ امپورٹڈ چینی باریک ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ مقامی دانے دار چینی جیسا ہی ہوتا ہے۔