سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قانون تیار

361

اسلام آباد: حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قانونی مسودہ تیار کرلیا۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترامیم کا حکومتی مسودہ متعلقہ کمیٹی میں پیش کردیا گیا۔ سینیٹ انتخابات وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے الیکشن کی طرز پر کرائے جانے کی تجویز دی گئی۔

مسودے کے مطابق انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 میں 49 ترامیم کی تجویز دی گئی۔ مساوی ووٹوں کی بنیاد پر حلقہ بندیاں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی۔

پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے ایک پولنگ ایجنٹ کی موجودگی لازمی قرار دے دی گئی۔

مسودے کے مطابق پولنگ عملہ مقامی کے بجائے دوسرے اضلاع سے بلائے جانے کی تجویز دی گئی۔ کامیاب امیدوار کو قومی اسمبلی اجلاس کے 60 روز میں حلف اٹھانا ہوگا۔