نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو وارننگ جاری کردی

545

پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرنیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو آخری وارننگ جاری کردی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انتبا ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دورہ ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ آئیسولیشن کے پہلے روز گرین شرٹس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزارت صحت نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے آئیسولیشن میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف وزیوں سے دورہ ملتوی کیا جا سکتا ہے۔جن افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان کا 4 بار کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 55 رکنی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا مثبت آگیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور جن 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.

دوسری جانب ترجمان پی سی بی نے نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملہ پر کہا ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی ہدایت کے مطابق کھلاڑیوں کے نام نہیں بتاسکتے.

ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کمروں میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں.

یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والے قومی ٹیم کے 55 رکنی اسکواڈ کا لاہور سے روانگی کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے.

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں مودود ہے جہاں قومی ٹیم نے دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے۔