ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 55 کروڑ ڈالر کی سطح پہنچ گئے

481

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 68  لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 55 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 48 کروڑ  ڈالرز اضافے سے 13 ارب 41 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر  1 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز کمی ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 13 کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ  موصول سرکاری ترسیلات سے زرمبادلہ زخائر بڑھے ہیں۔