اسلام آباد:سرکاری اسپتال میں 181 افرادکورونا کا شکار، اوپی ڈی بند

571

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت میں سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کے عملے میں سے 181 افرادکورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے بعد سرکاری اسپتال میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد او پی ڈیزکے لیے بند کر دیا گیاہے، کورونا سے شکار ہونے والے 181افراد میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر لوگ شامل ہیں، اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5سو تک کیسز  رپورٹ ہورہے ہیں۔

اسپتال میں تمام عملہ کینٹین میں بیٹھ کر مریضوں کے لواحقین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کرتے تھے ، جس کی وجہ سے عملے کے افراد کورونا سے متاثر ہوگئے  ہیں، جنہیں گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں کُل 10وینٹی لیٹرز تھے ، جن میں سے صرف 5استعمال ہورہے ہیں،کورونا وارڈ کی تعداد 115 ہے ، جس میں 100بیڈ زیر استعمال ہیں جبکہ 15خالی ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچنے کے لیے احتیاط کرنا ہوگی۔