واٹس ایپ میں دو نئے فیچرز کا اضافہ

741

فیس بک کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد مزید دو نئے فیچرز متعارف کروانے والی ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے ایپلیکشن کے بیٹا ورژن میں نظر آنے والے چند فیچرز کے بارے میں بتایا ہے۔

ان میں سب سے دلچسپ میوٹ ویڈیوز نامی فیچر ہے، اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے میوٹ کیا جاسکے گا۔

اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کیا جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا اور اس کو سلیکٹ کرنے پر جب ویڈیو کو بھیجا جائے تو دوست کو وہ ویڈیو بغیر آواز کے موصول ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اب آرکائیو چیٹس فیچر کی جگہ ریڈ لیٹر نامی فیچر لے گا جو کہ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔

ریڈ لیٹر سے صارف آرکائیو سے چیٹس کو نکالنے چاہے گا تو وہ ایک سے زیادہ چیٹس کو فوری طور پر آرکائیو سے نکال سکے گا جبکہ ایک نیا آپشن ایڈٹ آرکائیو سیٹنگز کا ہوگا۔

صارف چاہے گا تو ویکیشن موڈ کو اس نئی سیٹنگز سے ٹرن آف کرسکے گا، یہ فیچر کب تب دستیاب ہوگا اس کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔