اساتذہ کے تعاون سے تعلیمی معیار بہتر کیا جائے گا، محمد بخش رند

286

سہون (نمائندہ جسارت) پ ٹ الف کی حلف برداری تقریب، نومنتخب صدر محمد بخش رند کو سندھ کی روایتی پگڑی پٹکو کی دستار بندی کی گئی، اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی صحافیوں اور مہمانوں کو بھی اجرک کے تحائف، اساتذہ کے تعاون سے معیار تعلیم بہتر کیا جائے گا، محمد بخش رند۔ پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل سہون کی حلف برداری تقریب سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی جس میں نومنتخب عہدیداروں صدر محمد بخش رند، نائب صدر قاسم سومرو، جنرل سیکرٹری بدرالدین اوٹھو، فنانس سیکرٹری کمال الدین، خادم حسین کھوکھر اور دیگر سے حلف لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر نے کہا کہ اساتذہ کے تعاون سے تعلیمی معیار بہتر کیا جائے گا۔ تحصیل سہون کے پرائمری اسکولز کے بنیادی مسائل حل کرانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی، میں تمام اساتذہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنا قیمتی ووٹ دیا، اساتذہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔