قائداعظم ٹرافی، 5واں مرحلہ آج سے شروع ہوگا

194

کراچی (اے پی پی) قائداعظم ٹرافی کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہوکا،پانچواں رائونڈ 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ یہ رائونڈ بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے عمدہ کارکردگی دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی وائٹ ربن مہم میں بھرپور شمولیت اختیار کرے گا۔اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں رائونڈ کے پہلے دن کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف،آفیشلز اور مبصرین وائٹ ربن مہم میں حصہ لیتے ہوئے وائٹ ربن پہنیں گئے۔سدرن پنجاب کی ٹیم جو پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آ گے ہے سندھ کے خلاف نیشنل سٹیڈیم میں میچ کو ڈرا کھیل کر سدرن پنجاب نے اچھی کارکردگی کا ثبوت دیا اس موقع پر سیف بدر کی ہاف سنچری سراہے جانے کے قابل تھی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم جوکہ 64 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے اور چھ ٹیمز کے اس ٹورنامنٹ میں وہ اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش بھی کرے گی۔ سنٹرل پنجاب جو کہ سدرن پنجاب کے مدمقابل ہوگی ابھی تک اس ٹیم نے حالیہ سیزن میں کوئی فتح حاصل نہیں کی ہے۔چار میچز میں سے تین میچز ہار کر سنٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پے سب سے آخر پر ہے تاہم حسن علی کی ٹیم میں واپسی نے ٹیم میں نئی جان پیدا کی ہے۔ خیبرپختوخواہ نے شاندار مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو شکست دی اسطرح میچ میں 23 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد وہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،اس فتح میں خالد عثمان کی 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل ہے۔