چوتھی عالمی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کانفرنس

260

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے مالیاتی اور بینکنگ شعبہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ وباء کے تناظر میں پیش آنے والے اقتصادی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے حل، ماڈلز اور طریقہ کار وضع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) میں چوتھی بین الاقوامی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کانفرنس میں مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اداروں کے کردار کے حوالے سے سید عامر علی نے کہا کہ کاروبار اور افراد کی مالی ضروریات کے لیے سود سے پاک حل کی ضرورت اور طلب بڑھ رہی ہے۔ اسلامی بینکنگ یقینی طور پر آگے بڑھنے کا ایک راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی مالیاتی اداروں کی کوئی طلب ہے تو ہم اسے پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔