بزنس مین پینل کی قیادت منتخب سینئرنائب صدر حنیف گوہر سے خوفزدہ

329

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی)میں برسراقتدار گروپ بزنس مین پینل کے عہدیداروں نے خوفزدہ ہوکر سال2020کے فیڈریشن انتخابات کے لیے قائم 3رکنی الیکشن کمیشن کے اراکین زبیرچھایا، کیپٹن عبدالرشید ابڑو اور مسعودنقی کے اعلان کردہ فیصلے پر منتخب سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر کے لیے نہ صرف سینئرنائب صدر کا کمرہ کھولنے سے انکار کردیا بلکہ حنیف گوہر کے لیے تمام کمروں پر تالے ڈال دیے۔تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے منتخب سینئرنائب صدرمحمدحنیف گوہر گزشتہ روز اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے فیڈریشن ہائوس پہنچے تو نہ صرف ان کے چیمبر کو بند کردیا گیا تھابلکہ بورڈ رومز سمیت مزید کئی کمروں پر بھی تالا ڈال دیا گیا تاکہ حنیف گوہر کسی کمرے میں نہ بیٹھ سکیں۔