سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گرفتار

165

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کی دیگر قائدین کے خلاف پارٹی کی یوم تاسیس پر ریلی نکالی گئی تھی۔ پولیس نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا۔پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سے قبل قلعہ کہنہ قاسم باغ میں سیاسی رہنمائوں اور ورکرز کی جانب سے اسٹیڈیم کا توڑنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پی ڈی ایم کے مقامی رہنما جاوید صدیقی ، ، شیخ طارق رشید ، عبدالوحید آرائیں ، اور عبدالقادر گیلانی ،علی قاسم گیلانی سمیت 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔علی گیلانی سیاسی قیادت اور کارکنان سے اظہار یکجہتی کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے جہاں پولیس کے مطابق انہوں نے قاسم گیلانی اور دیگر رہنمائوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر بھی پھاڑ دی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔