سندھ، مزدور کی کم از کم اجرت ماہانہ 17500 روپے مقرر

295

کراچی (آن لائن) مینمم ویجز بورڈ کے چیئرمین زاہد حسین کیمپیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے غیر ہنر مند مزدوروں کی کم از کم اجرت ماہانہ 17500 روپے مقرر کردی ہے اور سندھ مینمم ویجز ایکٹ 2015ء کے تحت تمام تجارتی و صنعتی ادارےغیر ہنر مزدوروں کو حکومت سندھ کی مقرر کردہ اجرت دینے کے پابند ہیں۔ چیئرمین سندھ مینمم ویجز بورڈ زاہد حسین کیمپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی کو اس سلسلے میں شکایت ہو تو وہ ان نمبرز پر -99211344 021اور 03003013110 اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے اور شکایت ملنے پر ایکٹ کی پاسداری نہ کرنے والے ادارے کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ قانون یکم جولائی 2019ء سے نافذ العمل ہے۔