حزب اختلاف کا ایجنڈا صرف پیسہ بچانا ہے، فواد چودھری

125

کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا ایجنڈا صرف پیسہ بچانا ہے، پاکستان میں گیم کی صنعت سے فائدہ ہو گا اور روزگار بڑھے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گیم کی صنعت میں لڑکیوں کو بھی کام کرنے کا موقع ملے گا جبکہ گیم کی صنعت کے لیے ڈگری کی ضرورت نہیں صرف ہنر لازمی ہوگا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کام ملک میں انٹرنیٹ کو بہتر بنانا ہے گیم کی صنعت میں بی اے اور ایف اے والے بھی کام کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ موجود ہے حزب اختلاف والے اس پلیٹ فارم پر وزیر اعظم کو تجاویز دے سکتے ہیں۔