لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا دل  کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

153

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کا انتقال گھر پر ہی حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوا، ڈیاگو میرا ڈونا کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے ارجنٹینا کو 1986 کا ورلڈ کپ
جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ اس ورلڈ کپ میں ٹیم کے کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، انہوں نے 4 ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی،میرا ڈونا نے کیریئر کے دوران شہرہ آفاق کلب اسپینش فٹبال کلب بارسلونا، اٹالین کلب نیپولی اوربوکا جونیئرز کی نمائندگی کی۔میراڈونا نے 34گول کر رکھے تھے، 1986ء میں مغربی جرمنی کو 2-3سے شکست دے کر ورلڈکپ جتوایا تھا اوراس ٹورنامنٹ میں بہترین پلیئر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس کے بعد اگلے ورلڈکپ 1990ء میں ڈنراپ سے شکست ہوئی اورمغربی جرمنی نے 0-1سے کامیاب ہوکر بدلہ چکایا تھا۔ واضح رہے کہ میرا ڈونا کی دو ہفتے قبل دماغ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔