ایغور مسلمانوں سے متعلق پوپ فرانسس کا بیان بے بنیاد ہے‘چین

285

بیجنگ (آن لائن) چین نے صوبہ سنکیانگ میں شدید مشکلات کے شکار ایغور مسلمانوں کی حمایت میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی بیجنگ پر تنقید کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پوپ فرانسس کی جانب سے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں سے متعلق بیان بے بنیاد ہے۔ پوپ فرانسس نے ایک نئی کتاب ’’ہمیں خواب دیکھنے دیں، بہتر مستقبل کی راہ میں‘‘ میں کہا کہ میں اکثر ستائے ہوئے لوگوں روہنگیا، غریب ایغور اور یزیدی کے بارے میں سوچتا ہوں۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان
نے پوپ فرانسس کی جانب سے ایغور مسلمانوں کے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ نسلی اقلیتوں کے قانونی حقوق کا یکساں طور پر تحفظ کیا ہے‘ سنکیانگ میں ہر نسل کے لوگوں کو بنیادی اور ترقیاتی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔