ملتان جلسہ روکنے کیلیے قائدین پر مقدمات قابل مذمت ہیں‘ پیپلز پارٹی

168

اسلام آباد (آن لائن)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے عبدالقادر گیلانی اور قاسم گیلانی پر مقدمات درج کرنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان جلسہ روکنے کے لیے قائدین پر مقدمات قابل مذمت ہیں ،حکومت اس حد تک گر گئی ہے کہ سیاسی رہنمائوں پر تالے اور زنجیر چوری کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جس تیزی سے حکومت اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے جلد مخالفوں پر بھینس اور بکری چوری کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، ایسے اوچھے ہتھکنڈے آمر اور سلیکٹڈ ہی استعمال کرتے ہیں، منتخب حکومتیں
نہیں،حکومت تالا چوری کے مقدمات بنائے یا توپ چوری کے ، جلسے تو ہوں گے ،ووٹ ، آٹا اور چینی چور حکومت اپوزیشن کو چوری کے جھوٹے مقدمات سے ڈرا نہیں سکتی ۔