’لائرز پروٹیکشن اینڈویلفیئر‘ بل کا مسودہ سندھ کابینہ میں پیش کیاجائیگا

191

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)‘’لائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر‘‘ بل کا مسودہ سندھ کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے سندھ حکومت انقلابی قدم اٹھانے جاری ہے جس میں “لائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر” بل کا مسودہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا‘ اس مسودہ کو تمام وکلا تنظیموں، بار ایسوسی ایشنز کی باہمی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی اور سندھ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ دریں اثنا ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے اٹلی کے قونصل جنرل
ڈینیلو گورڈینیلانے ملاقات کی۔ ترجمان سندھ حکومت نے اطالوی قونصل جنرل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کا دورہ کرایا۔