اقبال کے پیغام کو طلبہ عملی زندگی میں نا فذکریں‘امیر البحر

202
اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی علامہ اقبال کی قرآنی فکر کی ا ہمیت کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں نوجوانوں کی تعلیم و تر بیت میں اقبال کی قرآنی فکر کی ا ہمیت کے حوالے سے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس کانفرنس کا مقصد علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفے سے روشناس کرانا تھا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کانفرنس کے ا فتتاحی سیشن سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔کانفرنس میں نامور شرکاء بشمول سینیٹر ولید اقبال، ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردہ قل، ایران کے سفیر سید محمد علی حسین، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر بصیرہ امبرین، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظام اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی
نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تعلیمی مشقوں کے ذریعے فلسفہ اقبال سے اسلامی ریاستوں میں عملی رہنمائی کے حصول پر غور کیا گیا۔ مقررین نے علم کے ذریعے خود کو بااختیا ر بنانے کے تصور پر اظہار خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شر کا سے کانفرنس کے دوران کی جانے والی فکر ی گفتگو سے مستفید ہونے پر زور دیا۔ امیر البحر نے نوجوان طلبہ کو اقبال کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نا فذ کر کے ا قبال کا شاہین بننے اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی علامہ اقبال کی قرآنی فکر کی ا ہمیت کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں