ڈپٹی کمشنر کے عملے کاعالمگیرٹرسٹ کے ٹرکوں پرقبضہ

171

کراچی (پ ر) عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل گزشتہ 30 سالوں سے انسانی بھلائی کیلئے مختلف شعبوں خصوصاً صوبہ سندھ سمیت پورے ملک میں مختلف خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عام حالات اور ہنگامی حالات میں مثلا زلزلہ‘ سیلاب‘ قحط و خشک سالی‘ ڈینگی اور اب گزشتہ سال سے COVID-19 میں کروڑوں روپے سے تعاون کررہا ہے۔ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان میں فلاحی کام کرنے والے اداروں میں اہم مقام رکھتا ہے۔ ترجمان عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ شکیل دہلوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے دو ٹرکوں کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے عملے نے غیر قانونی طور پر قبضہ میں لیا ہوا ہے۔ عملہ کے افسر نے ملاقات بھی نہیں کی اور نہ ہی کوئی جرم بتایا ہے۔ ترجمان نے وزیر اعلیٰ سندھ‘ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان دو ٹرکوں کو چھوڑیں تاکہ فلاحی کاموں اور پبلسٹی میں استعمال کیا جاسکے۔