پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں حکومتی رخصتی پر متفق ہیں، فضل الرحمن

290

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے کہاہے ناجائزاورنااہل حکمرانوں کو کوروناکے پیچھے چھپنے نہیںدیں گے،اصل کوروناموجودہ مسلط کردہ حکمران ہیں ان کے جانے سے ہی ملک اورقوم ترقی کرسکے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الخیرٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ سائٹ ایریا کے دورے کے موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی محمدادریس مرحوم کے انتقال پر معاون چیئرمین اور ان کے برادرصغیرحاجی محمد طاہر سے تعزیت کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری مولانا مشتاق الرحمن زاہد۔مولانا محمدغیاث مولانا حماداللہ شاہ مولانا مصباح العالم اوردیگرموجودتھے ۔مولانا فضل الرحمن نے حاجی محمدادریس کی گراں قدرخدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ حاجی صاحب نے پوری ذمے داری کے ساتھ خدمت انسانیت کے عظیم کردارکونبھایا ۔اس موقع پر حکومت پر تنقید انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی معیشت کابیڑاغرق کردیاگیاہے پوری قوم مہنگائی کے پہاڑتلے دبی ہوئی ہے ان کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے قوم ہرصورت ناجائزحکومت سے چھٹکاراچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی زدہ حکومت کوکسی صورت تسلیم کرنے کوتیارنہیںپہلے دن سے الیکشن کومستردکرچکے ہیں ،عوامی مینڈیٹ پر شب خون ماراگیاہے ۔پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں حکومت کابوریابسترگول کرنے پر مکمل متفق ہیں ۔انہوں نے کہا جب تک جعلی حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجاجاتااس وقت تک چین سے نہیںبیٹھیں گے اوراپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔