رسالہ ٹریفک سیکشن پارکنگ مافیا کا نوجوانوں پر تشدد، سید عبدالرشید تھانے پہنچ گئے

815

کراچی: پارکنگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بے لگام، رسالہ ٹریفک سیکشن کی پرائیوٹ لیبر کا شہری پر تشدد، رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید مکیش نامی شہری کی شکایت پر رسالہ اسٹیشن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق رسالہ ٹریفک سیکشن کی پرائیوٹ لیبر کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد کی شکایت پر رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید رسالہ اسٹیشن پہنچے، تاہم پرائیوٹ لیبر اور متعلقہ ٹریفک پولیس آفیسر ایم پی اے کے پہنچنے پر فرار ہوگئے۔

سید عبدالرشید نے آئی جی سندھ سے شہر میں پرائیوٹ لیبر کے ذریعے ٹریفک پولیس کی بھتہ خوری کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایریا میں ٹریفک جام ہے لیکن پولیس اپنے کام کی بجائے کرپشن کرنے میں لگی ہوئی ہے،غریب قسطوں پر موٹر سائیکل خریدتا ہے یہ چند پیسوں کی خاطر اس کا بڑا نقصان کر دیتے ہیں،ٹریفک پولیس کا شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ہر گز برداشت نہیں کرینگے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ ٹریفک پولیس افسران نے پرائیوٹ لیبر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے وہ جیسے چاہے سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر عوام سے بدتمیزی کریں، یہ رویہ قابل قبول نہیں،میں حیران ہوں پورا ٹریفک سیکشن موٹرسائیکلوں کے اسکریپ سے برا پڑا ہے بتایا جائے یہ کن کی گاڑیاں ہیں۔