پی ٹی اے نے موبائل صارفین کے لیے کال مفت کردی

359

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے موٹرویز پر کال مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  پی ٹی اے کے ترجمان  نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے آئی جی موٹر ویز کلیم امام نے ملاقات کی،  جس میں ہزارہ ایکسپریس وے سمیت مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر ٹیلی کام کوریج سے متعلق امور پرگفتگو کی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالز مفت کردیں ہیں، شہری کسی بھی مشکل میں اپنے موبائل سے 130پر مفت کال کرسکتے ہیں، جس کے کوئی چارجز نہیں ہونگے۔