آصف غفور سمیت 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

457

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر بتایا کہ پاک فوج میں 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سرفراز علی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد علی، میجر جنرل سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔