بھارت کو شکست، پاکستان آئی ڈی ایل او کا صدر منتخب

701

سفارتی سطح پرایک بارپھربھارت کو شکست ہوگئی، پاکستان کو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لاء آرگنائزیشن ( آئی ڈی ایل او ) کا 3 سال کیلئے صدرمنتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان جنوری 2021 سے 3سال کیلئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا، اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم آئی ڈی ایل او میں نمائندگی کریں گے۔

پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ آئی ڈی ایل او عالمی سطح پرانصاف،معیشت، صحت میں معاونت فراہم کرتا ہےم، آئی ڈی ایل او خوراک ،انسانی حقوق سمیت دیگرشعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پاکستان کا بطورصدرمنتخب ہوناخوش آئند ہے،پاکستان کا منتخب ہونا سفارتی سطح پربھارت کی شکست ہے،پاکستان پراعتماد کرنے پرآئی ڈی ایل او ممبران کا شکرگزارہوں۔