وزیراعظم کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد، برف پگھل گئی

952

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سینئر سیاسی رہنما چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں  نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی،  وفاقی وزیر برائے ہاسنگ طارق بشیر چیمہ، ایم این اے مونس الہی اور ایم این اے سالک حسین بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے دورے  کے دوران عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان جاری  سرد مہری بھی ختم ہوگئی،ملاقات میں تحفظات دور ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان چوہدری شجاعت حسین کی تیماداری کے لیے گجرات میں ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کی چوہدری برادران سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کھلے ماحول میں ہوئی اور بات چیت کے بعد گلے شکوے ختم ہوگئے۔