میڈیا میں ایل این جی کے حوالے سے حقائق کے برخلاف بیانیہ بنایا جارہا ہے

467

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ میڈیا میں ایل این جی کے حوالے سے حقائق کے خلاف غلط اعداد و شمار کی بنیاد پر بیانیہ بنایا جارہا ہے، جب تک ایل این جی کی پوری قیمت نہ ملے درآمد نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے پٹرولیم ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازنے کہا کہ جمہوری حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہے،ایل این جی کے مسئلہ پرمیڈیا میں مسلسل پروگرام کئے جا رہے ہیں،اس معاملہ پر عوام کو حقائق سےآگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ میڈیا میں ایل این جی کے حوالے سے حقائق کے خلاف بیانیہ گزشتہ دوتین ہفتہ سے بتایا جا رہا ہے،ایک چینل پر ایک اینکر ایک ہی چیز کو بار بار دہراتا ہے، مخصوص اعداد وشمار کی بنیاد پر ایک تصویر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک بیانیہ بنا رہے ہیں،گزشتہ حکومت نے قانون سازی کے ذریعے ایل این جی کو گیس کے بجائے پیٹرولیم  مصنوعات قرار دیا، اوگرا اس وجہ سے جب گیس کی قیمت کا تعین کرتا ہے،تو ایل این جی کووہ اس میں شامل نہیں کرسکتا،یہ مقامی گیس سے مہنگی ہے، جب تک ایل این جی کو پوری قیمت نہ ملے وہ ایل این جی فروخت نہیں کرسکتے۔