شام پر اسرائیل کے فضائی حملے

343

شام کے مختلف علاقوں میں اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روسی میڈیا کے مطابق اسرائیل نےدمشق کےمضافات اورجنوبی قنیطرہ کونشانہ بنایا، فضائی حملےاسرائیل کےزیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں سےکیےگئے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کےحملےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اسرائیلی فوج یا حکومت نے ان حملوں کی تصدیق کا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی شام کے شہر البوکمال کے نواحی دیہی علاقے میں نامعلوم طیاروں کی فضائی بم باری کے نتیجے میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ اس دوران البوکمال کے مغرب میں ایرانی ملیشیائوں کے ٹھکانوں پر 10 سے زیادہ حملے کیے گئے۔ جن میں البوکمال کے اطراف ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیائوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں مذکورہ ملیشیائوں کے 6 ارکان ہلاک ہوئے اور ملیشیا کی عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ اسرائیلی فضائیہ کا تھا یا پھر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کا تھا جو دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج کے اڈوں سے داغے گئے۔