پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

337

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کرکے بتایا ہے کہ اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے  ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز  کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم  کو کور کمانڈر کراچی  اور  لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء  کو کور کمانڈر بہاولپور کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈاور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر اے ایس ایف سی تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپیکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن،  لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو بطور ملٹری سیکرٹری اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے پر ترقی دے کر تعینات کیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: آصف غفور سمیت 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی