سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر سستا ہوگیا

680

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے  قیمتوں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اورسونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1809  ڈالر کی سطح پرآگئی۔

واضح رہے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 10 ہزار 150 روپےجبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر94 ہزا ر 435 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کی کمی سے بالترتیب 1210 اور 1037 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے اور 100 انڈیکس 514 پوائنٹس کے اضافے سے 40377 کی سطح پر اختتام ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے سستا ہوگیا ہے اور انٹربینک میں ڈالر 160.09 سے کم ہوکر 159.28 روپے پر بند ہوا ہے۔