سائبر کرائم میں 100فیصد اضافہ، حکومت قانون بنانے میں ناکام

493

اسلام آباد: آن لائن موبائل فون استعمال کرنے والا شہری دھوکے بازوں کے نشانے پر ہیں،سالانہ سائبر کرائم میں 100فیصد اضافہ ہورہا ہے، لیکن حکومت ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون بنانے میں ناکام ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ہیکرز نے کئی پاکستانی حکام کے موبائل فون ہیگ کیے، جس کی وجہ سےموبائل بینکنگ سے آئے روز پیسے نکالنے کی شکایت موصول ہوتی رہتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن ہیکرز کسی بھی ملک میں بیٹھ کر ہر فرد کو اپنا شکار بناسکتے ہیں،ملک میں قانون نہ ہونے کی وجہ سے شہری شکایت کرانے سے بھی قاصر ہیں، زیادہ تر جو لوگ ہیکرز کا شکار بنتے ہیں وہ بٹ کوائن استعمال کرنے والے صارفین ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال سائبر کرائمز کی 47ہزار شکایتیں موصول ہوئی،گذشتہ سال سائبر کرائم کی شکایتوں کی تعداد 25ہزار تک تھی،مختلف شوبز اسٹار کے بھی اکاؤنٹ ہیگ کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ دھوکہ بازوں سے بچنے کے لیے ضروری ہےکہ سوشل میڈیا کے صارفین اپنی روزمرہ کی چیزیں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہوتے ہیں، جس سے ہیکرز کو کسی بھی فرد کے بارے میں معلومات لینا آسان ہوجاتاہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 25کروڑ سے زائد سائبر حملے ہوئے ، جن میں بہت سےناکام بنادیے گئے، زیادہ تر سائبر حملے بھارت اور اسرائیل سے کیے گئے۔