ملک میں کورونا سے مزید 59 اموات، تعداد 7803 ہوگئی

532

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دنیا کے کئی ممالک میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس 59 افراد کی جان لے گیا۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔

پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کُل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت 42 ہزار 115 فعال کیسز ہیں۔ جب کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 974 ہوگئی۔

پنجاب ایک لاکھ 15 ہزار 786، سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا 45 ہزار 314، بلوچستان میں 16 ہزار 891 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد 27 ہزار 979، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہزار 316 ہوگئی۔