کورونا پابندیاں: تاجروں نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا

487

کراچی : کورونا وائرس کی دوسری لہر  سے بچنے کے اقدامات پر تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے شام6 بجے دکانیں بند  کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجر برادری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح 10بجے سے لے کر رات 8بجے تک دکانیں کھولنے کی جازت دی جائے، تمام دکانوں پر کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا۔

 تاجر تنظیموں نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت نے اگر اپنے حکم پر نظر ثانی نہیں کی تو سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا، کورونا کی آڑ میں حکومت دکانوں پر چھاپے مارنا بند کرے۔