بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری شہید

516

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز نےایل او سی کے باگسر  سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے سول آبادی کو نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں گھر جاتا موٹر سائیکل سوار شہید ہوگیا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید شہری  کی شناخت انصر  کے نام سے ہوئی ہے، جو 3 بیٹیوں کا باپ تھا۔