حکومت زراعت کے شعبے کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے،عبدالقیوم شیخ

119

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارں کے حوالے سے خبر ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں قحط کا خطرہ ہے پاکستان کی صورتحال بھی گھمبیر ہے لیکن نہ حکومت کو کوئی دلچسپی ہے نہ ہی عوام کو زراعت کے شعبے کو مسلسل نظر انداز کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے زراعت کو ترقی دے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے درخت لگائے جائیں روز گار کے مواقعے پیدا کیے جائیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس کفالت پروگرام مسائل کا حل نہیں ہے زراعت کو ترقی اور روز گاری کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے سود مند ثابت ہوں۔