حیدرآباد، میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

158

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،حصول تعلیم اور روز گار کے لیے جانے والوں کو سخت اذیت کا سامنا،موسم سرد ہوتے ہی گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا گیس کی لوڈ شیڈنگ اورکم پریشر نے گھروں میں مسائل پیدا کردیے صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے برابر آتی ہے جبکہ دوپہر اور رات 9بجے کے بعد بھی شہر 80فیصد علاقوں گیس کا پریشر کم ہوجاتا ہے ۔ صبح کے اوقات میں اسکول اور دفاتر جانے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گیس کا متبادل بھی نہیں ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں لکڑیاں دستیاب نہیں اور گیس سلنڈر انتہائی مہنگا اور گھریلو استعمال کے لیے خطرناک ہے ۔شہریوں نے اپیل کی ہے کہ گیس کا بحران ختم کیاجائے انہوںنے وفاقی وزیر توانائی سے اپیل کہ وہ نوٹس لیں گرمی میں بجلی اور سردی میں اب گیس نے زندگی اجیرن بنادی ہے غریب عوام پہلے ہی کورونا، لاک ڈاؤن کے سبب بے روز گاری اور مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔