ٹھٹھہ، پیر عبدالقادر جیلانی کے سالانہ عرس کا آغاز

183

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جنگ شاہی کی درگاہ حضرت امیر شاہ جیلانی کے پوتے پیر عبدالقادر جیلانی کا سالانہ عرس جنگ شاہی روڈ پر ان کی آخری آرام گاہ پر عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے جس کا افتتاح درگاہ کے خدمتگار غلام قادر جوکھیو، ان کے بیٹوں صدام حسین جوکھیو، خادم حسین جوکھیو نے درگاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھا کر کیا۔ محفل اور واعظ مولوی محمد فضل اللہ جنگ شاہی والے، مولوی علی حسن حسینی ہالیجی والے، مولوی غلام مصطفی جوکھیو، حافظ غلام مصطفی جت جاتی والے نے کیا۔ نعت خواں محمد حنیف جوکھیو حسینی نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل مولود شریف میں مولوی وڈیرے آمو جوکھیو، دریا خان شورو، حاجی صدیق شورو، جسکانی اور ان کے ساتھیوں نے پیش کی جبکہ ملھ ملاکھڑے پھلوان محمد عیسیٰ صابرو سومار بکھیرو، محمد بخش کھوسو اور حاجی میر حسن جوکھیو کی نگرانی میں کرائے جارہے ہیں۔