انٹر بینک میں ڈالر160.63روپے کی سطح پر آگیا

329

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر160.63 روپے اور اوپن مارکیٹ میں160.80روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں62پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید161.05روپے سے گھٹ کر 160.43روپے اور قیمت فروخت 161.25 روپے سے گھٹ کر160.63روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید161روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت 161.30 روپے سے گھٹ کر160.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے189.80روپے سے بڑھ کر189.90روپے ہوگئی ۔