مصباح الحق آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلیے نامزد

347

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور دہائی کے بہترین کرکٹرز کی فہرست میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دہائی کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کیلیے نامزد کیے جانے والوں میں ویرات کوہلی، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈی ویلیئرز، اسٹیون اسمتھ، روی چندرن ایشون اور سنگاکارا شامل ہیں۔بہترین ون ڈے کرکٹر ایوارڈ کیلیے ویرات کوہلی، لیستھ مالنگا، مچل اسٹارک، اے بی ڈی ویلیئرز، روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور سنگا کارا نامزد ہوئے ہیں۔ بیسٹ ٹیسٹ پلیئرز میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیون اسمتھ، جیمز اینڈرسن، رنگانا ہیراتھ اور یاسر شاہ کو جگہ ملی ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راشد خان، ویرات کوہلی، روہت شرما، عمران طاہر، ایرون فنچ، لیستھ مالنگا اور کرس گیل کو نامزد کیا گیا ہے۔ سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے امیدواروں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، آنیا شربسول، مصباح الحق، برینڈن میکولم، کیتھرین برنٹ، جے وردنے، ڈینیئل ویٹوری اور مہندرا سنگھ دھونی شامل ہیں۔