نجی ادارے ہاکی کھیل کی ترقی کیلیے اپناکرداراداکریں،آصف باجوہ

255

لاہور (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 66ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ 2020 کا کامیاب انعقاد پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلیے نوید لیکر آئے گا.ماڑی پیٹرولیم کے تعاون سے ایوب پارک میں واقع ہاکی سٹیڈیم میں حالیہ 66 ویں قومی ہاکی نیشنل چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ہماری سیلیکشن کمیٹی نے ٹیلنٹ کا روزانہ کی بنیاد پر بغور مشاہدہ کیا ہے جو کہ مستقبل میں قومی ہاکی ٹیم کیلیے سود مند ثابت ہوگا. پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات کے مطابق پشاور میں ہونے والی جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ سے بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے اس حوالے سے کویڈ 19کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں.ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا. 66ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کی بھرپور کوریج پر پی ایچ ایف کی جانب سے پی ٹی وی کی لائیو کوریج اور تمام میڈیا کے معزز صحافی برادری کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے قوم کو بھرپور انداز میں چیمپیئن شپ کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہے. انہوں نے پاکستان واپڈا کو چیمپیئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوِئے کہا کہ پاکستان کے دیگر ادارے بھی اگر اپنی ہاکی ٹیمیں تشکیل دیں تو اس سے قومی کھیل کے فروغ کو مزید تقویت ملے گی۔