سونے کی فی تولہ قیمت میں 2350روپے کی بڑی کمی

332

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2350 روپے کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51ڈالر کی نمایاں کمی سے1815ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2350روپے کی کمی سے1لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی۔