شام: کاربم دھماکے میں 5 شہری شہید‘ 18زخمی

369
دمشق: شام کی تحصیل الباب میں بم دھماکے کے بعد کار سے شعلے بلند ہو رہے ہیں، سیکورٹی اہل کاروں نے جائے وقوع کو گھیر کر سیل کررکھا ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کی شمالی تحصیل الباب میں ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والے محکمے کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کیا۔ طبی حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے نتیجے میں اطراف میں موجود کئی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔ مقامی حکام نے کرد علاحدگی پسند تنظیم پی کے کے پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔