جدہ: حوثیوں کا ارامکو کی تنصیب پر کروز میزائل سے حملہ

379
جدہ: یمنی باغیوں کے حملے کا نشانہ بننے والی ارامکو کی تنصیب

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی باغیوں نے سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں ارامکو کی تیل تنصیب پر کروز میزائل داغ دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے چند گھنٹے بعد کیا گیا،جس کے نتیجے میں تیل تنصیب کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔ وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب یمن میں سرگرم عرب اتحاد ی فوج نے صنعا کے مشرق میں حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔ ادھر یمن کے شہر حدیدہ میں بم حملے کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے ۔ یمنی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ حوثیوں نے حدیدہ کے جنوب میں تحیتہ اور ہوہا کے علاقوں میں بم نصب کررکھے تھے،جن کے پھٹنے سے ایک عورت اور بچی سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔