فرانس: مذہبی و سماجی رہنما شیخ غلام حسین وفات پاگئے

240

پیرس (رپورٹ: میاں امجد) فرانس میں ممتاز دینی اور سماجی شخصیت شیخ غلام حسین وفات پاگئے۔ وہ فرانس میں پاکستان کے مذہبی و سیاسی رہنما شاہ احمد نورانی کی تنظیم ورلڈ اسلامک مشن فرانس کے ساتھ وابستہ تھے۔بعد ازاں ادارہ منہاج القرآن میں شامل ہوگئے،تاہم وہاں سے بھی انہوں نے آخر کار استعفا دے دیا۔ شیخ غلام حسین نے تنظیم انجمن فلاح دارین قائم کی اور پیرس کے نواحی علاقے گارج لے گونس میں ایک مسجد کی بنیاد رکھی۔