حسین محنتی ،حافظ نعیم ودیگر کی جمیل قریشی اورفرخ شریف کے انتقال پر تعزیت

287

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امرا برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، سیکرٹری عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی ، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ ، عبد الرحمن فدا ،سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہدچنا ، سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ودیگر نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن وسابق امیر زون لانڈھی جمیل الدین قریشی اورجماعت اسلامی ضلع قائدین کے دیرینہ رکن فرخ شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔