پولیس کے مزید9اہلکار کوروناکاشکار ‘تعداد 3561ہوگئی

110

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے مزید9اہلکارعالمی وبا کوروناکا شکار ہوگئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے817ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 9 کیسز مثبت آئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد3561 ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران20پولیس افسران/جوان شہید ہوئے جبکہ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد74 ہے اب تک3467افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔