سینٹرل جیل کراچی میں نئے قیدیوں کیلیے آئسولیشن وارڈ قائم

95

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں کورونا کی دوسری لہر چل پڑی ،سینٹرل جیل انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ، نئے آنے والے قیدیوں کے لیے جیل میں آئسولیشن وارڈ بنادیے گئے۔ٹیسٹ رپورٹ آنے تک قیدی وارڈ میں رہیں گے جبکہ پرانے قیدیوں کے بھی ٹیسٹ کرانے پر غورکیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں نئے آنے والے قیدیوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار کر دیا گیا، کورونا کی دوسری لہر کے باعث سینٹرل جیل کراچی میں بھی نئے قیدیوں کے لیے آئسولیشن وارڈ قائم کردیاگیا۔ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں سینٹرل جیل کراچی کے 1100 قیدی وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے پیشگی انتظامات کرتے ہوئے دوسری لہر میں نئے قیدیوں کے لیے 2 بیرکس میں آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ پہلے سے موجود قیدیوں کے کوروناٹیسٹ کرانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔