ملیر کا بدنام زمانہ لینڈ گریبر وبھتا مافیا کا سرغنہ گرفتار

232

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ضلع ملیر بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کارروائی، ضلع ملیر کا بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتا مافیا کا سرغنہ شوکت جٹ گرفتار، ملزم شوکت جٹ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا، ملزم شاہ ٹاؤن اور پپری سمیت مختلف علاقوں میں پلاٹوں پر قبضے کرتا اور لوگوں کو ڈرایا دھمکایا کرتا تھا، شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایف آئی درج ہیں ، تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ ا و نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لینڈ گریبر ، بھتاخوری، منشیات فروشی اور اغوا برائے تاوان کے سلسلے میں ملیر پولیس کے مختلف تھانوں کو دوسال سے مطلوب ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کیا۔ ملز م شوکت جٹ پپری، شاہ ٹاؤن ، بن قاسم ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی بھی کرتا تھا اور تاجروں سے بھتا وصولی بھی کرتا تھا، علاقہ مکینوں نے کافی دفعہ شوکت جٹ اور اس کے بھائیوں کے خلاف پولیس میں شکایات بھی درج کرائیں ، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔