کورونا وبا پر قابو پانے کیلیے پاکستانی ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی

237

اسلام آباد ( آن لائن ) کورونا پر قابو پانے کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک اور کامیابی ، کورونا کے علاج کے لیے کامیاب ویکسین ایجاد کرلی جس کے استعمال سے 7ہزار مریض شفا یاب ہوچکے ہیں اور یہ ویکسین بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جس کی ابتدائی قیمت 2ہزار روپے رکھی جائے گی ۔ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وائرس کیخلاف ویکسین ( کین سینو) تیار کرلی گئی ہے جس کا رزلٹ 100فیصد تک بتایا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ اب تک 7ہزار سے زائد مریضوں پر اس ویکسین کا تجربہ کیاگیا ہے جس کا رزلٹ 100فیصد رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ضروری نہیںہے مارکیٹ میں ویکسین کی دستیابی 10ہزار مریضوں کے شفا یاب ہونے کے بعد ہوگی اب تک اس ویکسین کے نتائج نہ صرف حوصلہ افزا بلکہ کامیاب ہیں اس ویکسین میں اینٹی باڈی صلاحیت موجود ہے اور میڈیکل سائنس کی دنیا میں یہ ویکسین ایک دھماکے سے کم نہیں۔