امریکا کی پاکستان کو کورونا ویکسین میں معاونت کی یقین دہانی

405

پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کردیا، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے وزارت صحت کو مراسلہ لکھ دیا۔

کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری میں امریکا نےتعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وزارت صحت کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹرسے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکا کورونا ویکسین پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا،پاکستان میں ویکسین تیاری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹرسے مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم آفس نے وزارتِ صحت کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ مشاورت کا عمل مکمل کرکے جلد ازجلد تجاویز ارسال کی جائیں۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ویکسین کی خریداری کے ضمن میں 15 کروڑڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی اصولی منظوری دی ہے۔

ویکسین کی پہلی کھیپ 5 فیصد آبادی یعنی صحت عامہ اورفرنٹ لائن کے ورکروں اور65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کوفراہم کی جائیگی ،اس انتظام کے تحت ایک کروڑ افراد کوویکسین دی جائیگی۔