برطانیہ میں 2 دسمبر سے لاک ڈاوَن ختم کرنے کا اعلان

639

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 2 دسمبر سے برطانیہ  میں لاک ڈاوَن ختم کرنے کا اعلان کردیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاوَن ختم ہو جائے گا، دکانیں اور جم  بھی 2 دسمبر سے کھل جائیں گے.

یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن سنجیدہ ہوتے تو ہزاروں افراد کی جان بچائی جا سکتی تھی، برطانوی میڈیا

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوانہیں بند کریں گے اور مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کررہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بورس جانسن کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بورس جانسن آئی سی یو منتقل

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم نے ایک ماہ کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ میں ایک ہفتے کے دوران مزید 326 اموات ہوئیں تھیں جوکہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہیں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ غیر ضروری دکانیں، بار اور ریسٹورنٹس 2 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ گھروں میں پارٹیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور سفر پر بھی پابندیاں ہوں گی۔ اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے جبکہ فرلو اسکیم بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا دی گئی ہے۔